موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ مستحکم قراردیدی

361

اسلام آباد (اے پی پی) کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’’مستحکم‘‘ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پابندیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کے ڈاون سائیڈ خطرات بڑھے ہیں اور اس کے نتیجے میں حکومت کے لیے مالیاتی چیلنجز بڑھ گئے ہیں تاہم ترقیاتی شراکت داروں کی بھرپور معاونت بشمول غیر ملکی قرضوں و امداد سے حکومت پاکستان کی جانب سے کلی معیشت کے لیینافذکردہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں اور کیش (لیکویڈیٹی) کے خطرات کوکم کرنے میں مدد ملی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی بی تھری ریٹنگ برقرار رکھی ہے تاہم پاکستان کے اقتصادی پیش منظرکو ’’زیرجائزہ‘‘ سے ’’مستحکم‘‘ کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز کی اس رپورٹ سے حکومت کی مضبوط اور جامع اقتصادی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ موڈیز کے مطابقمشکل ترین اندرونی اور بین الاقوامی حالات کے باوجود مالی سال 2019-20ء میں بیرونی ادائیگیوں کے شعبے میں استحکام آیا ہے ‘ گزشتہ مالی سال میں حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری رہا‘ مالی سال 2019-20ء کے دوران حسابات جاریہ کے خسارہ میں مجموعی طور پر77.9 فیصد کمی ریکارڈکی گئی‘ مالی سال کے اختتام پر حسابات جاریہ کا خسارے 2.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو مجموعی ملکی پیداوارکا 1.1 فیصد بنتا ہے۔ مجموعی تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے دوران 27.9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔اسی طرح ترسیلات زر میں بتدریج اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔