‘رفیق تنولی بھائی کی شہادت کشمیر کی تاریخ کا حصہ ہے’

943

رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید کا رہنما جماعت اسلامی رفیق تنولی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ شہید رفیق تنولی کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں اللہ ان کو صبر جمیل دے۔

میڈیا کو جاری بیان میں سید عبدالرشید نے کہا کہ رفیق تنولی بھائی نے کشمیر کاز کے لیے شہادت پائی گزشتہ روز ریلی پر حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، کشمیریوں کے لیے نکالے جانے والے ریلی پر حملہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے تیس سے زائد کارکنان زخمی ہیں جن میں سے رفیق بھائی شہید ہوگئے، دہشتگردی کے اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے، رفیق تنولی بھائی کی شہادت کشمیر کی تاریخ کا حصہ ہے، کشمیر ریلی پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رفیق شہید کی طرح جماعت اسلامی کا ہر کارکن پاکستان پر اور کشمیر کی خاطر قربان ہونے کو تیار ہے۔