پاورڈویژن کا عید پر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان

696

اسلام آباد : عوام کے لیے خوشخبری پاورڈویژن نے عید پر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام سے پورے 3دن ملک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو ضروری ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے، ضروری سامان کی فراہمی اور کنٹرول رومز کوفعال بنانے کے احکامات  بھی جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال کی نگرانی فیڈرل کنٹرول سے کی جائے گی،کوشش ہوگی کہ عید کے 3دن عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشانی نہ ہو۔