اوپنر امام الحق فٹ قرار

341

ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق  کو ڈاکٹرز نے بیٹنگ کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نےتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپنر امام الحق کو ڈاکٹرز نے کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد قومی کرکٹر نے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل وارم اپ بیٹنگ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز دوسرے انٹرا پریکٹس میچ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند لگی تھی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ قرار دئیے جانے والے امام الحق آج میچ میں بیٹنگ کریں گے۔