غلاف کعبہ 9 ذی الحجہ کو تبدیل ہوگا

987

مکہ المکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف کسوہ یوم عرفہ یعنی 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جائے گا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے یہ غلاف کعبہ کے منتظم صالح بن زین العابدین الشعبی کے حوالے کردیا ہے۔

سیاہ رنگ اور قرآنی آیات سے سجے ہوئے غلاف کو ہر سال اسی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے، کیونکہ دن حج کے اہم ترین رکن وقوف عرفہ کا ہوتا ہے، جب حجاج عرفات کے میدان میں گزارتے ہیں اور کعبے میں ہجوم نہیں ہوتا۔

سعودی دور سے پہلے صدیوں تک کسوہ کے لیے کپڑا مصر سے آتا رہا۔ شاہ عبدالعزیز کے دور میں کسوہ کے لیے الگ محکمہ قائم کیا اور پہلی بار اس کے لیے کپڑا مکہ میں بننا شروع ہوا، بعد میں اس کا کارخانہ ام الجود منتقل کردیا گیا، اس کارخانے میں پانی کو پاک کیا جاتا ہے جس سے کسوہ میں استعمال کیے جانے والے ریشم کو دھویا جاتا ہے۔