قطری وزیر خارجہ کی لیبی وزیراعظم سے ملاقات‘ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

292
استنبول: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی لیبی وزیراعظم فائز سراج سے ملاقات کررہے ہیں

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا اور قطر کے رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا۔ لیبی وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا کہ وزیر اعظم فائر سراج اور قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں لیبیا کی تازہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمایندے جوزف بوریل نے کہا ہے کہ لیبیا میں فوری جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششوں پر ترکی سے مفاہمت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے ساتھ لیبیا میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے جلد ملاقات ہوگی۔