سندھ حکومت : گاڑیوں کیلیے نئی نمبر پلیٹس متعارف

1091

کراچی :سندھ حکومت نے گاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس متعارف کروادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (این آر ٹی سی) کے تعاون سے بنائی جائیں گی، نئی نمبر پلیٹس سے گاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹا حاصل کرنا آسان ہوگا، یہ نمبر پلیٹس کیمرا ریڈ ایبل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی نمبر پلیٹس میں 5 سیکیورٹی فیچرز بھی ہیں، جن میں  آر آئی ایف ڈی یعنی ٹریکنگ چپ، لیزر سیریل نمبر، سندھ حکومت کا مونوگرام، لیزر انٹیگریٹڈ مارک اور ہر نمبر پلیٹ پر گرافکس شامل ہیں۔

شعیب صدیقی نے مزید کہا کہ نومبرسے سیکیورٹی فیچرز نمبر پلیٹس کا اجرا شروع ہوجائے گا، پہلے مرحلےمیں نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں ٹرانسفرکیلئے لائی گئی گاڑیوں کو جاری کی جائیں گی۔

اس حوالے سے  اپوزیشن کے اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اجرک کے کلر کی ہے ، جس سے تعصب کا رنگ جھلکتا ہے، جس پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نےکہا کہ جب اجرک والاماسک ہوسکتاہےتوکیا اجرک والی نمبرپلیٹ نہیں ہوسکتی،

خیال رہے کہ یہ نمبر پلیٹس پنجاب اور بلوچستان میں متعارف ہوچکی ہے اور وہاں اس کی قیمت 1400 روپے ہے۔