متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ روانہ

908

متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے مشن “ہوپ پروب” کو مریخ  کیلئے روانہ کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق جاپانی خلائی مرکز سے مریخ مشن ’ہوپ پروب‘ کو بھیجا گیا، یواےای کی خلائی ایجنسی اورمحمدبن راشدخلائی مرکزدبئی نےمشن مریخ کی تیاریاں مکمل کیں جبکہ متحدہ عرب امارات خلیجی عرب ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے  اپنا خلائی مشن میریخ روانہ کیا۔

UAE-DUBAI-SCIENCE-SPACE-MARS

یو اے ای کی جانب سے بھیجے گئے خلائی  جہاز پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے جبکہ خلائی جہاز 200دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔

‏ متحدہ عرب امارات کا مریخ پر جانے والا خلائی مشن “ہوپ” آج جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کیا گیا اور یہ 7 ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔اس سے قبل اس کی 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

UAE-DUBAI-SCIENCE-SPACE-MARS

پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا، مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی 50 سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔