روسی حکومت نے کورونا سے متاثر گاؤں کے گرد خندق کھود دی

457
روسی حکومت نے کورونا سیمتاثر گاؤں کے گرد خندق کھود دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں کورونا وائرس کے ڈر سے ایک گاؤں کے چاروں طرف گہری خندق کھود کر وہاں کی آبادی کو جبری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔ روسی حکومت کاموقف ہے کہ متاثرہ علاقے میں یہ وبا شامان نامی تہوار سے پھیلی ہے۔ یہ گاؤں سائبیریا کی مشہور جھیل بیکل سے 30 کلومیٹر دور ہے، جہاں صرف 390 افراد ہی رہتے ہیں۔ ادھر گاؤں کے باشندوں کا اصرار ہے کہ ان میں کورونا وائرس کے کوئی آثار موجود نہیں ہیں۔