اسلام آباد ہائیکورٹ: پیپرا میں بے ضابطگیوں پر فریقین سے جواب طلب

211

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپرا میں بے ضابطگیوں اور ایم ڈی پیپرا اور بورڈ ارکان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن و دیگر فریقین سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل پیپرا انجینئر زبیر کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے ایم ڈی پیپرا کا تقرر روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم ڈی پیپرا کی بھرتی اخبار میں اشتہار دیے بغیر کی جارہی ہے، ایم ڈی پیپرا اور بورڈ ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے پیپرا آرڈیننس میں ترمیم کی جائے۔