کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

600

محکمہ موسمیات کے دائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون اسپیل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ جائےگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا تھا۔ کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔