یورپی یونین کا رکن ممالک کو پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کو کام کرنے سے روکنے کا حکم

823

کراچی: یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے اپنے 32 رکن ممالک کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو فلائنگ کرنے سے روک دے۔

تفصیلات کے مطابق ایاسا نے رکن ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کومراسلہ بھیجا ہے،جس  میں کہا گیا کہ رکن ممالک مشتبہ لائسنس کے تناظرمیں فی الحال پاکستانی پائلٹس سے آپریشنل کام نہ لیں۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ رکن ممالک میں اگرپاکستانی پائلٹس موجود ہیں تو بتایا جائے کہ ان سے متعلق کیا ایکشن لیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لائسنس سے متعلق جعلی اور بین الاقوامی اصولوں کے قواعد وضوابط کے برخلاف شکایتیں ملی ہیں،ہوا بازی کی صنعت میں اس قسم کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش امر ہے۔

7 جولائی کو جاری کیے جانے والے تازہ میمو میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےتمام رکن ممالک سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کو کام سے روکنے کی سفارش کی ہے اوران سے تمام پائلٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔