مسافروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، پائلٹس بہترین ہیں، شبلی فراز

656

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسافروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، فلائٹ آپریشنز میں مصروف پائلٹس بہترین ہیں۔

علی زیدی اور شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے شبلی فراز نےکہا کہ اس وقت جتنے بھی پائلٹس  جہاز اڑارہے ہیں وہ اسکروٹنی سے گزر چکے ہیں ، پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرائیں گے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آئی ٹی  سسٹم کو اپ گریڈ اورمضبوط بنایا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کاکہنا ہے کہ اداروں کو تباہ کرنے میں سیاست دانوں کا بڑا ہاتھ ہے، اداروں کی بےضابطگیوں میں جو جو لوگ ملوث تھے ان کو بھی معطل کردیاگیاہے۔

علی زیدی نے  کہا کہ یہ پرانی حکومت نہیں ہےجہاں ایک وزیراعلیٰ کہتےتھے ڈگری توڈگری ہوتی ہے،ہم نے ہر ادارے سے سوال جواب شروع کردیےہیں، ہر ادارے کی تحقیقات ہوئی تو پتا چلا کہ ہر ادارےمیں کرپٹ عناصر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشاہد اللہ نے پی آئی اےمیں ہرجگہ اپنے رشتے دار لگائےہوئےتھے،مشاہد اللہ نے پی آئی اے میں جو ڈرامے کیے وہ سب کے علم میں ہے، حادثے میں جو بھی ملوث تھا سب کو جوابدہ ہونا ہوگا۔

وفاقی  ویز کا کہنا تھا کہ جونہی انکوائری ختم ہو گی تو بہت جلد سول ایشن اتھارٹی دنیا کی ٹاپ کی اتھارٹی بنے گی، پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے کہ روزویلٹ بک رہا ہے،یہ بالکل غلط بات ہے، کوئی کچھ خرید نہیں رہامعمول کی کنسلٹیشن ہےجو ہوتی رہتی ہے، پورٹ قاسم کا 2008سے آڈٹ نہیں ہوا، ہم کروا رہےہیں۔

وفاقی وزیر شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ  حکومت کا ریفرنس کالعدم کردیا گیا اور اب معاملہ ایف بی آر کے پاس ہے ، سول ایویشن  سے متعلق سارےمعاملے کا آغازسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سےشروع ہوا، شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم ہونے کے ساتھ ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹیو بھی تھے،ماضی میں اداروں کی تباہ حالی پر سپریم کورٹ نے بھی سو موٹو نوٹسزلیے،اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔