کراچی کے 3 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار

874

سندھ حکومت نے کراچی کے 3 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار کرلی۔

رپورٹس کے مطابق ضلع شرقی، غربی اور کورنگی کی 43 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق ضلع کورنگی کی 14 یونین کونسل جب کہ ضلع غربی میں 13 یونین کونسل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

تفیصلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ، کھوکھراپار، بھٹائی کالونی، زمان ٹاؤن، چکرا گوٹھ، کورنگی، لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ناصرکالونی، عوامی کالونی، ماڈل کالونی، الفلاح، ڈرگ روڈ اور ایئرپورٹ کے علاقے بھی سیل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ان درج بالا علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

صوبہ سندھ میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 57 سے زائد ہے جب کہ 886 اموات ہوچکی ہیں۔