کورونا کیسزمیں اضافہ:سندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگنے کا امکان

759

کراچی:سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد رواں سال عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیاں نہ لگنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے 12 جون کو محکمہ داخلہ کوایک خط لکھا ہے جس میں صوبے میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت کو منسوخ کرنے کیلئے خط لکھا ہے، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں مویشی منڈیاں کھولنا خطرناک ہوگا لہٰذا ہم نے اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے 3 جون کوایک نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس میں ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔