‘جسے دیکھو لاہورہائیکورٹ نے یہ فیصلہ دیا ، وہ فیصلہ دیا، توہم کیاکریں’

586

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمرسیال نے وکلاء پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جس کودیکھووہ آکرکہتاہےکہ لاہورہائیکورٹ نےیہ فیصلہ دیا،وہ فیصلہ دیا،توہم کیاکریں۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کےدوران وکلاکی مالی امدادکامعاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال نے سماعت کی تو ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ وکلاکی مالی امدادکےلیےسمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی، وزیراعلیٰ سندھ کےپاس محکمہ خزانہ کابھی چارج ہے  وزیراعلیٰ کی منظوری کےبعدمعاملہ سندھ کابینہ کوبھیجاجائےگا۔

وکیل نورنازآغا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران وکلاپریشان ہیں،محکمہ قانون اورخزانہ والےٹال رہےہیں جس پر جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ  اس صورتحال میں سب پریشان ہیں۔

وکیل نے کہا کہ  لاہورہائیکورٹ نےپنجاب کےوکلاکی مالی مددکرنےکاحکم دیاہےجس پر جسٹس عمر سیال نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس کودیکھووہ آکرکہتاہےکہ لاہورہائیکورٹ نےیہ فیصلہ دیا،وہ فیصلہ دیا،توہم کیاکریں،ہم سندھ ہائیکورٹ بندکردیتےہیں کیاہم سب لاہورہائیکورٹ کےفیصلوں پرعملدرآمدکرنےکےپابندہیں؟

وکیل صلاح الدین احمد نے کہا کہ بارکونسل ریگولیٹری اتھارٹی ہے،سندھ حکومت کومستقل گرانٹ جاری کرنےکاحکم دیاجائے اور حکومت کوہربجٹ میں وکلاکےلیےگرانٹ دینےکاپابندبنایاجائے۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ 28مئی کوسمری وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کی گئی ہے اب دیکھناہوگاکہ سندھ حکومت کیافیصلہ کرتی ہے،عدالت نےکیس کی مزیدسماعت22جون تک ملتوی کردی۔