میزبان ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کیلیے کوشاں

248

کرکٹ آسٹریلیانے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ایک سال کیلیےملتوی کرنےکامطالبہ کیاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کو 2021 میں لےجانا چاہتا ہے، ایونٹ ملتوی کرکے500ملین ڈالرزسےزائدلاگت والی آئی پی ایل کی راہ ہموارکی جارہی ہے، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلیےاگلےسال فروری اوراکتوبرممکنہ متبادل کےطورپرسامنےآئےہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کھیل کی عالمی سیاست ” جاسوس ناول “کے باب میں تبدیل ہوگئی ہے اور  منتظمین کی سرکاری لائن ہے کہ ٹورنامنٹ اکتوبراورنومبرکےشیڈول کےمطابق ہوگا۔

گزشتہ روز آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم کرکٹ کا عالمی نگراں ادارہ ایونٹ کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کر سکا۔

ٹی 20ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ اورایجنڈے میں شامل تمام معاملات 10جون تک ملتوی کردیے گئے ہیں،10جون کو اگلی میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020کا فیصلہ متوقع ہے،آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبریں لیک ہونے کےمعاملےکے باعث آئی سی سی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا، چیئرمین کرکٹ آسٹریلیاایرل ایڈنگزکاآئی سی سی مالیاتی کمیٹی کولکھاخط بھارتی میڈیاکی زینت بناتھا۔