شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

423

ڈائریکٹر جنرللفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اور شوگر انکوائری کمشین کے سربراہ واجد ضیاء نے کمیشن رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری کمشین کے سربراہ واجد ضیاء نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔
ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

صفحات پر مشتمل رپورٹ میں شوگر ملز مالکان پر ٹیکس چوری کا الزام الزام عائد کیا گیا ہے۔346

رپورٹ میں شوگر ملزمالکان کے بیانات بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ینی بحران پر ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء کو معاملے کہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
ایف آئی اے کی رپورٹ میں چینی بحران کا ذمہ دار حکمران جماعت کے رہنما جہانگیر ترن، خسرو بختیار، ق لیگ ے مونس الہی اور شریف خاندان کی شوگر ملز کو ٹھرایا گیا تھا۔

رپورٹ پر وزیراعظم نے واجد ضیاء کی سربراہی میں شوگر ملز کے فرانزک آڈٹ کیلئے کمیشن تشکیل دیا تھا۔