طبی عملے کے 22 ہزار ارکان کورونا وائرس کا شکار

691

قاہرہ: عالمی ادارہ صحت کےریجنل ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک پوری دنیا میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن مہلک وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر احمد بن سالم المنظری نے کورونا وائرس کےحوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  چین میں کورونا کے پہلا مریض 134 دن پہلے سامنے آیا جبکہ  105 دن بعد یہ وائرس کارکن مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پھیلا ۔

مصری ریجنل ڈائریکٹر المنظری نے کہا کہ  پوری دنیا میں صحت کے شعبے کے 50 ملین کارکن کورونا کے خلاف کام کررہے ہیں۔ ان میں سے 3 لاکھ 50 ہزار کارکن مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سالم المنظری نے کہا کہ  دنیا کے 52 ممالک میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں سے 90فیصد کارکن اسپتالوں اور طبی مراکز میں کورونا کا شکار ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار نے کہا کہ جن ممالک نے کورونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کیا انہیں حفاظتی تدابیر کیلئے وقت مل گیا اور ساتھ ہی وبا کو مزید پھیلنےسے بھی روک دیا گیا۔

کورونا کی ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت 100 اقسام کی ویکسین کی تیاری پر کام ہورہا ہے۔ ان میں سے 8 ویکسین پر تجربات جاری ہیں تاہم فی الحال انہیں عام لوگوں کیلئے استعمال نہیں کیاجا رہا ہے۔