عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ،سماعت 27 اپریل کو ہوگی

547

لاہور: ‏چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کیلئے عمر اکمل اورپاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹسز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کیلئے عمر اکمل اورپاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں،کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی جبکہ احتیاطی تدابیراورسماجی فاصلوں کویقینی بنایاجائےگا۔

‏ عمر اکمل نےاینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کیلئے درخواست نہیں کی تھی، عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.4. 2 کی دو مرتبہ  خلاف  ورزی  پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا ۔

پی سی بی نے موقف اپنایا ہے کہ ‏جب تک ڈسپلنری پینل کے چیئرمین عوامی فیصلے کااعلان نہیں کردیتے پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

واضح  رہے کہ  آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پرمعطل کیا گیا تھا، جس  کے حوالے سے پریس ریلیز یہاں دستیاب ہے۔