خواتین پولیس افسران اب موٹر سائیکل چلائیں گی

596

کراچی: خواتین پولیس افسران نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت لینی شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جمشید ٹاؤن کا کہنا ہےکہ شہری بہت جلد خواتین پولیس افسران کو موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے دیکھیں گے۔خواتین پولیس افسران کی اس نئی مہارت سے اُن کے علاوہ محکمہ پولیس کو بھی فائدہ ہوگا۔

ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن مزید کہا کہ موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کےدوران خواتین اہلکاروں کو حادثات بھی پیش آئے تاہم حوصلے بلند ہیں اور وہ جرائم کے خاتمے کیلئے مرد پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں،خواتین پولیس افسران کیلئے  کچھ مشکل نہیں جب اسلحہ چلانا سیکھ لیا تو موٹر سائیکل کوئی بڑا کام نہیں ۔