سوشل میڈیا پر استعفے دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘ سردار مسعود لونی کی تردید

138

کوئٹہ(آئی این پی)پارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود لونی نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی صوبائی وزرا کے استعفے دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو استعفا نہیں تحفظات پر مبنی لیٹر دیا ہے،وزیر اعلیٰ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے والوں میں مجھ سمیت 3 وزرا شامل ہیں، جن میں صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور رکن اسمبلی محمد خان اتمانخیل شامل ہیں،اس سلسلے میں اپنے تحفظات پرمبنی لیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھجوادیاہے ۔