نماز جمعہ پر پابندی،عوام کے تحفظ  کیلئے لگائی، وزیر اطلاعات سندھ  

378

کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی انسانی جانوں کے تحفظ  کیلئے لگائی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ  وپیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی انسانی جانوں کے تحفظ  کیلئے لگائی گئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ علما و مشائخ نے حکومت سندھ کے اقدامات کو شرعی احکامات کے مطابق قراردیا ہے، صوبے کے تمام شہری قانون کی پاسداری کو ذمے داری میں کردارادا کریں اور دوران لاک ڈاؤن سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 4552 اور اموات 66 ہوگئیں جبکہ 727 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔