چین کے شہر ووہان سے پیدا ہونے والا کورونا وائرس نے چین میں تباہی کرنے کے بعد اس عالمگیر وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس نے دنیا کا رخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس وقت پوری دنیا اس وبا پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 915 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 242 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 278 ہے۔
اٹلی کے بعد دوسرے نبر پر اسپین ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 348 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 65 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 743 ہے۔
تیسرے نبر پر امریکہ ہے جہاں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 95 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 373 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 403 ہے۔
امریکہ کے بعد فرانس ہے جہاں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 387 ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 105 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 428 ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 204 میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 12 ہزار 993 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔