یورپ جانے کے خواہاں تارکین وطن 27 روز سے یونانی سرحد پر بے یارومددگار

109

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کی سرحد پر موجود تارکین وطن کی کسمپرسی کو 27روز گزر گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپ جانے کی امید میں گھروں سے نکلنے والے مہاجرین ابھی تک یونان کی سرحد عبور نہیں کرسکے۔ یونان کی ادرنا سرحد پر ہزاروں تارکین وطن عارضی خیموں میں مقیم ہیں،جہاں ان کے بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یونان سرحدی پولیس کی جانب سے تارکین وطن پر آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کے دیگر حربے استعمال کیے جارہے ہیںاور شام سے نکلنے والے افراد سردی اور بارش کے موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔