تھائی لینڈ میں سرکاری عمارت پر بم حملہ‘ 20 افراد زخمی

156

بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی تھائی لینڈ کے سرحدی شہر یالا میں سرکاری عمارت پر بم حملے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حملہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا۔ واقعے کے وقت سرکاری سطح پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے بتا ئے جا رہے تھے اور وہاں سیکڑوں افراد موجود تھے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا، تاہم زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ ادھر حملے کی ذمے داری کسی مقامی یا بین الاقوامی تنظیم نے قبول نہیں کی۔