فلپائن میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی

324

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے صدارتی فرمان جاری کر کے ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ صحت عامہ کو درپیش خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں عوامی مقامات پر ای سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ عوامی مقامات میں ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے، اسکول، لفٹ، سیڑھیاں، بس اسٹاپ، اسپتال شامل ہیں۔ فلپائنی صدر نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ الیکٹرانک سگریٹ و تمباکو مصنوعات کی فروخت، تیاری، تشہیر، تقسیم اور درآمد پر بھی پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ ادھر وزیر صحت فرانسکو ڈوکے نے صدارتی فرمان کا خیر مقدم کیا اور اسے اہم پیش رفت قرار دیا۔ یاد رہے کہ 3ماہ قبل فلپائنی صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں۔