ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے پولیو سے بچاو کے لیے قطرے پلانے کی مہم کے آغاز کر دیا

313

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی ویسٹ زون میں پولیو سے بچاو کے لیے پولیو قطرے پلانے کی مہم کے آغاز کے دوران پولیس فیملی کوارٹر سعید آباد تشریف لائے،ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون اور دیگرافسران بھی ہمراہ تھے۔

ایس ایس پی ضلع ویسٹ،ایس پی بلدیہ اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔سعیدآبادپولیس فیملی کوارٹر میں ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے،

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے سندھ میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کی گئی ہے چونکہ گذشتہ سال ضلع ویسٹ بلدیہ ٹاو ن میں پولیو کے کیسسز ظاہر ہوئے تھے اسی لیئے بلدیہ کے عوام میں آگائی کے لیے مہم کا آغاز ضلع ویسٹ سے کیا جارہا ہے۔ لہذا ضلع ویسٹ کی عوام اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اس خطرناک اور بچوں کو معذور کرنے والی بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔