5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش، علاقہ مکینوں نے ملزم کو زدوکوب کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،

602

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ، سفاک درندے کو دھلائی کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ معصوم بچی الف نامی کو گلی میں اکیلا کھیلتے ہوئے دیکھ کر سفاک درندہ بہلا بسلا کر قریب واقعہ مسجد کے واش روم میں لے گیا ، اطراف کے دکاندار نے شک کی بناءپر پیچھا کیا تو درندہ صفت انسان معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا کہ دکاندار نے دبوچ لیا ،

اور درگت کا نشانہ بنانے کے بعد قریب واقع رینجرز ونگ کے تحویل میں دے دیا، رینجرز نے ملزم کو قائدآباد پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم حیدر کے ناپاک ارادے کو مقامی دکاندوں نے ناکام بنا دیا ،اور بچی کو باخفاظت والدین کے حوالے کر دیا ہے ،متاثرہ بچی کے ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔