چھابڑی فروشوں کے لیے قانون تیار

252

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھابڑی فروشوں کے لیے بھی قانون تیار کرلیا ہے،500 روپے فیس ماہانہ ادا کرنی ہوگی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق چھابڑی فروشوں کے لیے وفاقی حکوت نے قانون بناتے ہوئے مسودہ تیار کیا ہے،اس قانون کے تحت  چھابڑی فروشوں کو کاروبارکے لیے 5 سال کا لائسنس لینا ہو گا تاہم یہ لائسنس کسی اور کے نام منتقل بھی نہیں ہو سکے گا اور  قانون کے تحت چھابڑی فروشوں کو 500 روپے ماہانہ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ بے جا تنگ کرنے پر بلدیاتی حکومتی عملہ کے لیے بھی سزا کی تجویز کی گئی ہے جبکہ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی وجہ کے بغیر اشیا ضبط کرنے پر متعلقہ اہلکار کو 20 ہزار جرمانہ ہو گا، چھابڑی فروش کی اشیا ضبط کرنا قابل ضمانت جرم ہوگا۔