دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کو جیت کیلئے 137رنز کا ہدف

394

لاہور: بنگلادیش نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، نعیم دوسرے ہی اوور میں شاہین آفریدی کا شکار بن گئے، وہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے، محمد متھن کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے مہدی حسن صرف  9 رنز بنانے کے بناسکے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس 8 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے اور عفیف حسین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیشی کپتان محمد اللہ کی اننگز بھی 12 رنز تک ہی محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جب کہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔