بھارت نے 2 پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا

484

بھارت نے 2 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے 2پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا،دونوں شہریوں کو تقریبا دوسال بعد رہائی ملی ہے،رہائی پانے والے ایک نوجوان کا تعلق لاہور دوسرے کا قصور سے ہے،سجاد حیدرکا تعلق لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت سے ہے جب کہ مبشر بلال قصور کے سرحدی علاقے کا رہنے والا ہے۔

مبشربلال 2 سال قبل غلطی سے بین الاقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا،دونوں پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔