معیاری پچز کی تیاری کیلئے آئی سی سی کےکنسلٹینٹ کراچی پہنچ گئے

373

کراچی: پاکستان میں معیاری پچز کی تیاری میں مدد کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کنسلٹینٹ برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی ایکٹنسن کراچی پہنچ گئے۔

انٹررنیشنل کرکٹ کونسل کے کنسلٹینٹ کیوریٹر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچز کا معائنہ کیا اور اسٹیڈیم میں موجود خستہ سامان پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئےمعیاری پچز کی تیاری ہمیشہ سے ہی ایک چیلنج رہی ہےجس کی وجہ سے معیاری پچز بنانے کیلئےبرطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی ایکٹنسن کراچی آئے ہیں۔

غیر ملکی کیوریٹر نے نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کرنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی اور  اسٹیڈیم میں وکٹوں کی تیاری کیلئےرکھے گئے خستہ حال سامان پر شدیدحیرت کا اظہار کیا ۔

کراچی کے بعد غیر ملکی کیوریٹر ملتان، راول پنڈی اور لاہور سینٹرز کا دورہ کریں گے اور پچز کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور تجاویز دیں گے کہ ان کی کوالٹی میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اینڈی پہلی بار 2001ء میں پاکستان آئے تھے، وہ اس سےقبل 2004ء ا ور 2006ء میں بھارت کی سیریز کیلئےپاکستان آچکے ہیں۔