عمران خان کو تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی پاکستان پہنچ گئی

78

اسلام آباد ( آن لائن) ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل ملائشین ہائی کمیشن میں تقریب کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داوڑ وزریر اعظم عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑی وصول کریں گے۔ واضح رہے ملائشین وزیر اعظم نے دورہ پاکستان کے موقع پر پروٹون گاڑی وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دینے جبکہ پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کابھی اعلان کیا تھا۔