یمن میں 5 سال کے دوران 15 ہزار 420 شہری ہلاک‘ 23 ہزار زخمی

111

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں 5 سال سے جاری جنگ میں 15 ہزار 420 شہری ہلاک اور 23 ہزار زخمی ہوئے۔ یمن میں انسانی حقوق مانیٹرنگ یونین نے 10 دسمبر کو عالمی یومِ حقوقِ انسانی کی مناسبت سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے آغاز سے لے کر اب تک کے 5 برس انسانی حقوق کے حوالے سے المناک رہے۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعااور دیگر علاقوں پر حوثیوں کے قبضے کے دوران ستمبر 2014 ء سے اکتوبر 2019 ء تک 15 ہزار 420 شہری ہلاک اور 22 ہزار 916 زخمی ہو چکے ہیں۔