کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ

524

کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی پرواز پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ راستے میں ٹڈی دل نے طیارے پر دھاوا بول دیا، ٹڈی دل کے حملے سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔

دوران پرواز اچانک پیش آنے والی اس غیر معمولی صورتحال  پر پائلٹ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کروادیا۔