کینیڈا میں عام انتخابات: جسٹن ٹروڈو کامیاب لیکن اکثریت سےمحروم

284

اوٹاوا: کینیڈا کےعام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نےکم اکثریت سے انتخابات میں ایک بار کامیابی سمیٹ کرلی۔

کینیڈا کے عام انتخابات میں دو بڑی جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں  وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 304 میں سے 146 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ کنزویٹیو پارٹی 100 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

عام انتخابات میں جیت کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کینیڈین عوام نے ترقی پسند ایجنڈے کےحق میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب کینیڈا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو کو اکثریتی حکومت بنانے کیلئے کم ازکم 338 میں سے 170 نشستیں درکار ہوں گی ۔ تاہم کم نشستوں کے باعث لبرل پارٹی کو حکومت سازی کیلئے مقامی چھوٹی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

 عام انتخابات میں جیت کے بعد امریکی صد نےسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زبردست اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامریکا و کینیڈا کی ترقی کیلئے آپ کےساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہوں۔