کراچی میں فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے سے انکار کردیا

606

کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ نے عمارت میں لگی آگ بجھانے سے صاف انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی  بلاک 6 میں واقع نجی کمپنی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،  کمپنی کے ملازمین نے آتشزدگی کی اطلاع فائر بریگیڈکو دی جس پر فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے سے صاف انکار کردیا۔

فائربریگیڈ نہ پہنچنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالا اور آگ بجھانے کے لیے کوششیں کرنے لگے۔میڈیا پر خبریں نشر ہوئی تو پاکستان نیوی  کے 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

دوسری جانب  محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجاً کام چھوڑ دیا ہے، گزشتہ روز سے ملازمین ہڑتال کر کے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں، احتجاج کے باعث شہر کے 24 فائر اسٹیشنز بند ہیں جب کہ ملازمین کا کہنا ہے کہ17 ماہ سے وہ  بغیر الاؤنس کے کام کررہے ہیں۔