“وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے”

368

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کر رہا۔

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات یہ لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں۔ کراچی میں صفائی مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے اٹھایا گیا کچرا وزن کرکے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، 70 فیصد کچرا ان اضلاع میں تھا جہاں سے کچرا اٹھایا نہیں جا رہا تھا۔