ایرانی خواتین کو 40 برس بعد اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت

99

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام نے خواتین کو اسٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں آج ایران اور کمبوڈیا کا میچ دیکھنے والوںمیں خواتین بھی شامل ہوں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے ہی میں فروخت ہوگئے،جس کے بعد نشستوں میں اضافہ کرنا پڑا۔