بھارت خصوصی تجارتی مراعات کا حقدار ملک نہیں ،امریکی وزیر تجارت

99

نئی دہلی (آن لائن) امریکی وزیر تجارت ولبر روس نے کہا ہے کہ امریکا کی نظر میں بھارت خصوصی تجارتی مراعات کا حقدار ملک نہیں کیونکہ بھارت نے امریکی مصنوعات کو رسائی دینے کے وعدوں کی تکمیل بھی نہیں کی تھی اس لیے ہم نے بھارت کو دی گئی خصوصی تجارتی حیثیت اسی سال ختم کر دی تھی۔امریکی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اگر بھارت نئے تجارتی معاہدے کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتا ہے تو امریکا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سوچ سکتا ہے تاہم اس کے لیے بھارت کو ماضی کی روایات نہ دہرانے اور معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس یقین دہانی کرانی ہوگی لیکن تب بھی امریکا محدود تجارتی معاہدہ ہی کرے گا۔