طوفان میٹاگ سے جاپان کے کئی علاقوں میں شدید بارش

73

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقت ور طوفان میٹاگ کے جزیر نما کوریا کے قریب پہنچنے سے جاپان میں تیز بارش شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں مٹّی کے تودے گِرنے اور سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔ گزشتہ روز شام تک شکوک میں 180 ملی میٹر، شمالی کیوشو میں 120 ملی میٹر اور چوگوک میں 100 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیوشو اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں ہوا کے مزید تیز جھکڑ آئیں گے۔ اس دوران 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل ہوائیں چلیں گی اور سمندر میں 5میٹر تک لہریں بلند ہوں گی۔