پلاننگ کمیشن نے 3.9 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبوں کی منظوری دیدی

87

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 3.9 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبے منظور کر لیے گئے۔ اجلا س میں توانائی سے متعلق ڈیرہ غازی خان فیز 10 میں یورینیم وسائل کی تفصیلی تلاش کیلیے 922 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔