امریکی حکومت کو پناہ گزینوں کی درخواستیں روکنے کی اجازت

192

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت عظمیٰ نے حکومت کو میکسیکو کی سرحد پر موجود تارکین وطن کی درخواستوں کو روکنے کے لیے نیا قانون نافذ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ امریکا میں پناہ لینے کے خواہش مند تارکین وطن کو پہلے کسی تیسرے ملک میں پناہ لینا ہوگی۔ 9رکنی عدالتی بینچ میں سے جسٹس سونیا سوٹومائور اور روتھ بدر جنسبرگ نے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آیند قرار دیا۔