شمالی کوریا نے چینی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دے دی

112

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو پیانگ یانگ کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔ جاپانی خبر رساں ادارے کیودو کے مطابق پیانگ یانگ انتظامیہ نے یہ دعوت دونوں ممالک کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات کی مناسبت سے دی ہے۔ اپنے دورے کے دوران لی کی چیانگ شمالی کوریائی رہنما کم یونگ ان سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ لی کی چیانگ 2013 ء کے بعد سے شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے چینی وزیراعظم ہوں گے۔