حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

309

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے چیف الیکشن کمشنرنے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے دو نئے ممبران کی تقرری غیر آئینی قرار دے دی ہے۔