دہلی: دریائے جمنا میں طغیانی سے سیلاب آگیا‘ 14 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل

222
دریائے جمنا کے بے قابو ہونے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہےدریائے جمنا کے بے قابو ہونے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے
دریائے جمنا کے بے قابو ہونے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں شدید بارش کے باعث دریائے جمنا میں طغیانی آنے سے سیلاب آگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رہایشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد دریائے جمنا کے گرد بسنے والے 14ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ریاست اترکھنڈ میں سیلاب کے باعث 13افراد ہلاک ہوئے۔ ریاستی انتظامیہ کے مطابق سیلاب میں گھرے علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے 3فوجی ہیلی کاپٹر بھی امدادی اہل کاروں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے عارضی کیمپوں میں ایک ہزار سے زائد خیمے نصب کردیے گئے،جہاں 7ہزار افراد کو پہنچایا گیا ہے۔