کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ

345

کراچی: شہر میں جا بجا کوڑے کے ڈھیر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ،کلین کراچی مہم کے بعد سندھ حکومت نے شہر کی صفائی نہ کرنے پر کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ اکتوبر 2017 کو ہوا تھا، کمپنی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہیں کیا گیا اور کنٹریکٹ کے پہلے دن سے اس کی پاسداری نہیں کی گئی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ مشینیری اور نظام نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے ، سندھ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منسوخی سے قبل متعدد بار نوٹس اور شوکاز دیے گئے، ان تمام نوٹسز اور شوکاز کو نظر انداز کیا گیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے چینی کمپنی کے سربراہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔