یمن سے باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنانے کا سعودی دعویٰ

139

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی زیر قیادت یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق باغیوں نے ڈرون کے ذریعے سعودی شہر خمیس مشیط میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب یمنی باغیوں کے مطابق خمیس مشیط کی جانب روانہ کیا گیا ڈرون اپنے مشن میں کامیاب رہا، جس کا ہدف شاہ خالد ائر بیس تھا۔ عرب اتحاد نے حوثیوں کے بیان کی تردید کی کہ شاہ خالد فضائی اڈے پرحملے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔