سیئول: دوران پرواز مسافر کی جانب سے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
جنوبی کوریا میں ایشیانا ائرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے لیے رن وے کی جانب محو پرواز مگر فضا ہی میں تھا کہ ایک مسافر نے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس کے فوراً بعد تیز ہوا طیارے میں داخل ہوئی اور کئی مسافر خوفزدہ ہو گئے۔
Asiana Airlines A321 lands safely at Daegu Airport in South Korea after the emergency exit door was opened by a passenger on approach. 9 people taken to hospital with breathing difficulties. pic.twitter.com/Jzed4PMDvc
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 26, 2023
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ ایمرجنسی دروازہ کھولے جانے کے باوجود پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو رن وے پر اتار لیا۔
لینڈنگ سے چند منٹ قبل دروازہ کھولنے سے مسافر خوف زدہ ہوگئے اور جہاز کے ہچکولے کھانے سے کم عمر 9 مسافروں کی حالت غیر ہوگئی۔ سانس لینے میں دقت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔واقعے کے وقت تمام مسافروں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھیں اس لیے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوا۔ ائرپورٹ پولیس نے دروازہ کھولنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔